Urdu MCQs Practice Question and Answer
Last Updated: 20 Feb 2022
For Relevant Past Papers MCQs, Click Here
اردو ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لشکر کے ہیں ـ •
اردو زبان کے کل حروف کی تعداد 39 ہے ـ •
اردو زبان کے کل لفظوں کی تعداد 54009 ہے ـ •
غزل کے لغوی معنی ہیں عورتوں سے باتیں کرنا ـ •
غزل کی ابتداء دکن سے ہوئی ـ •
غزل کا پہلا شعر مطلع اور آخری مقطع کہلاتا ہے ـ •
اکیلے شعر کو فرد کہتے ہیں ـ •
مسدس کے ہر بند میں چھے مصرعے جبکہ مخمس کے ہر بند میں پانچ مصرعے ہوتے ہیں ـ •
دوشنبہ’ دن پیر کے دن کو کہتے ہیں ـ’ •
علامہ اقبال نے افغانستان کی تعلیمی پالیسی مرتب کی ـ •
علامہ اقبال کا پہلا مجموع کلام ‘اسرار خودی’ فارسی زبان میں ہے ـ •
علامہ اقبال کی پہلی نظم کا نام ‘ہمالہ’ ہے ـ •
علامہ اقبال کی آخری نظم کا نام ‘حضرت انسان’ ہے ـ •
‘علامہ اقبال کی مشہور نظمیں: ‘ہمالہ’، ‘مرزا غالب’، ‘ایک مکڑا اور مکھی •
،’ایک پہاڑ اور گلہری’، ‘طلوع اسلام’، ‘ایک گاے اور بکری’، ‘ایک پرندا اور جگنو’
‘بچے کی دعا’، ‘ماں کا خواب’، ‘پرندے کی فریاد’، ‘شکوہ’، ‘عبدالقادر کے نام’
وصال’، ‘میں اور تو’، ‘جواب شکوہ’ اور ‘خضرراه’ بانگ درا میں ہے ـ
بانگ درا کا دیباچہ شاہ عبدالقادر دہلوی (شاہ والی اللہ دہلوی کے بیٹے) نے لکھا تھا ـ •
ابلیس کی مجلس شوری’ علامہ اقبال کی نظم ہے ـ’ •
رحمان بابا پشتو زبان کے شاعر ہیں ـ •
مولانا حالی نے ‘مسدس حالی’ سرسید احمد خان کے کہنے پر لکھی ـ •
مسدس حالی کا دوسرا نام ‘مدوجزر اسلام’ ہے ـ •
حیات جاوید’ سر سید احمد خان کی سوانح حیات ہے جو الطاف حسین حالی نے لکھی ہے ـ’ •
میر تقی میر آگره میں پیدا ہوے ـ •
میر تقی میر کو ‘خداۓ سخن’ کہا جاتا ہے ـ •
ہارٹ اٹیک’ فیض احمد فیض کی نظم ہے ـ’ •
مرحوم کی یاد میں’ کے مصنف پطرس بخاری ہیں ـ’ •
جہاں دانش’ احسان دانش کی آپ بیتی ہے ـ’ •
کپاس کا پھول’ احمد ندیم قاسمی کے افسانوں کے مجموعه کا نام ہے ـ’ •
چوپال’ احمد ندیم قاسمی کا مجموعہ کلام ہے ـ’ •
ابن انشاء کا اصل نام شیر محمّد خان ہے ـ •
ابن بطوطہ کے تعاقب میں’ ابن انشاء کا سفرنامہ ہے ـ’ •
اردو کی آخری کتاب’ کے خالق ابن انشاء ہیں ـ’ •
آواز دوست’ مختار مسعود کی تصنیف ہے ـ’ •
چند ہم اثر’ کے مصنف کا نام مولوی عبدالحق ہے ـ’ •
شہر افسوس’ کے مصنف کا نام انتظار حسین ہے ـ’ •
آب حیات’ کے مصنف مولانا محمد حسین آزاد ہیں ـ’ •
فردوس بریں’ عبدالحلیم شرر کا ناول ہے ـ’ •
دشت سوس’ جمیلہ ہاشمی کا ناول ہے ـ’ •
اداس نسلیں’ ناول کے مصنف عبداللہ حسین ہیں ـ’ •
خاک اور خون’ ناول کے مصنف نسیم حجازی ہیں ـ’ •
یادوں کی بارات’ جوش ملیح آبادی کی آپ بیتی ہے ـ’ •
اردو کا مشہور افسانہ’گڈ ریا’ اشفاق احمد کا ہے ـ •
چچا چھکن’ سید امتیاز علی تاج کا تخلیق کردہ کردار ہے ـ’ •
اردو کا مشہور ڈرامہ ‘انارکلی’ سید امتیاز علی تاج کا ہے ـ •
اردو کا مشہور ڈرامہ ‘الف نون’ کمال احمد رضوی کا ہے ـ •
ٹی وی کا مشہور ڈرامہ ‘وارث’ کے خالق امجد اسلام امجد ہیں ـ •
بیجنگ آمد’ کے مصنف کا نام کرنل محمد خان ہے ـ’ •
کہانی ‘اوورکوٹ’ کے مصنف غلام عباس ہیں ـ •
مرزا ظاہر دار بیگ ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کا تخلیق کردہ کردار ہے ـ •
بنات العرش’ (جس کے معنی ہیں ستاروں کا جهرمٹ) اور ‘ابن الوقت’ ڈپٹی نذیر احمد دہلوی’ •
کے ناول ہیں ـ
پاکستان کا قومی ترانہ مولانا حفیظ جالندھری کی کتاب ‘چراغ سحر’ میں موجود ہے ـ •
یاخدا’ اور ‘ماں جی’ کے مصنف قدرت الله شہاب ہیں ـ’ •
اندلس میں اجنبی’ اور ‘خانہ بدوش’ مستنصر حسین تارڑ کی تصنیف ہیں ـ’ •
زندگی’ کے مصنف کا نام چوہدری افضل حق ہے ـ’ •
کاغذی گھاٹ’ خالدہ حسین کا پہلا ناول ہے ـ’ •
بانو قدسیہ کے پہلے ناول کا نام ‘وابستگی’ تھا ـ •
شاعرہ حبہ خاتون کا تعلق کشمیری زبان سے ہے ـ •
اسماعیل میرٹھی بچوں کے شاعر کی حثیت سے مشہور ہیں ـ •
باباے اردو’ مولوی عبدالحق کو کہا جاتا ہے ـ’ •
آغا حشر کاشمیری کو اردو ڈرامے کا شیکسپیئر کہا جاتا ہے ـ •
قرآن پاک کا اردو میں ترجمہ سب سے پہلے شاہ عبدالقادر دہلوی نے کیا ـ •
اردو کی پہلی نثری کتاب ‘سب رس’ ہے، جس کے بانی ملا وجہی ہیں ـ •
اردو کا پہلا شاعر امیر خسرو کو سمجھا جاتا ہے ـ •
اردو کی پہلی شاعرہ کا نام ماہ لقا چندا بائی ہے ـ •
پشتو زبان کا پہلا شاعر امیر کروڑ سوری کو سمجھا جاتا ہے ـ •
اردو کے پہلے افسانہ نگار منشی پریم چند ہیں ـ •
منشی پریم چند کا اصل نام دھن پت رائے تھا ـ •
ترقی پسند تحریق کے پہلے صدر منشی پریم چند ہیں ـ •
اردو کے پہلے ناول نگار ڈپٹی نذیر احمد دہلوی ہیں ـ •
اردو کی پہلی خاتون ناول نگار رشیدہ انساء بیگم ہیں ـ •
اردو کا پہلا ناول مراته العروس ہے ـ •
خطاب سی مراد وه اعزازی نام جو کسی شخص کو اس کی علمی یا قومی خدمات کے صلے •
میں دیا جاۓ مثلا نشان حیدر، سر، ملک الشعرا۶، خان بہادر، شمس العلما۶
لقب وہ نام ہے جو کسی خاص خوبی کی وجہ سے مشہور ہو جاۓ مثلا قائد اعظم، صدیق •
شیرخدا، شاعراسلام ـ
تخلص وہ نام ہے جو شاعر اپنے اشعار میں اصلی نام کی بجاے استعمال کرتے ہیں •
مثلا داغ، میر، غالب ـ
کنیت وہ نام ہے جو ماں باپ یا بیٹا بیٹی کے تعلق سے پکارا جاۓ مثلا ام زبیر، ابوالقاسم ـ •
عرف وہ نام ہے جو پیار، نفرت، یا حقارت سے مشہور ہو جاۓ مثلا کلو، منو ـ •
احمد کی تلوار کی نیام بہت خوبصورت ہے ـ •