Quran MCQs
Last Updated: 23 Feb 2022
For Relevant Past Papers MCQs, Click Here
توریت یہودیوں کی مذہبی کتاب ہے جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) پر نازل ہوئی ـ •
زبور حضرت داود (عليه السلام) پر نازل ہوئی ـ •
انجیل عیسائیوں کی مذہبی کتاب ہے جو حضرت عیسیٰ (عليه السلام) پر نازل ہوئی ـ •
انجیل کے لغوی معنی خوشخبری کے ہیں ـ •
قرآن مجید کے پہلے چمڑے والے نسخے کو ام کہتے ہیں ـ •
قرآن پاک کا موضوع انسان ہے ـ •
قرآن پاک کی ترتیب ‘ترتیب توقیفی’ کہلاتی ہے ـ •
قرآن پاک کے 30 حصے ہیں جو پارے کہلاتے ہے ـ •
قرآن پاک میں سورتوں کی تعداد 114 ہے ـ •
قرآن پاک میں 323760 حروف’ 86430 کلمات’ 6666 آیات’ 540 رکوع’ 14 سجدے •
اور 7 منزلیں ہیں ـ
مکّی سورتوں کی تعداد 86 اور مدنی سورتوں کی 28 ہے ـ •
مکّی سورتیں چھوٹی اور مختصرجبکہ مدنی سورتیں بڑی اور طویل ہیں ـ •
پہلی وحی میں سوره علق کی 5 آیات نازل ہوئیں ـ •
قرآن پاک کا دیباچہ سورہ فاتحہ کو کہتے ہیں ـ •
سوره الرحمٰن کو قرآن پاک کی دلہن کہا جاتا ہے، اسے عروس القرآن اور زینت القرآن بھی •
کہتے ہیں ـ
سوره رحمٰن میں الله تعالیٰ نے بار بار اپنی نعمتوں کا ذکر کیا ہے ـ •
سوره یٰسین کو قرآن پاک کا دل کہا جاتا ہے، اسے قلب القرآن اور روح القرآن بھی کہتے ہیں ـ •
قرآن پاک کی سب سے بڑی سورت سورہ البقرا ہے ـ •
قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت سورہ الکوثر ہے ـ •
قرآن پاک کی سب سے بڑی آیت آیت الکرسی ہےـ •
سوره توبہ میں بسم الله ایک دفعہ بھی نہیں آتی ـ •
سوره النمل میں بسم الله دو دفعہ آتی ہے ـ •
قرآن پاک میں سب سے زیادہ (الف) کا لفظ اور سب سے کم (ط) کا لفظ استعمال ہوا ہے ـ •
قرآن پاک کا پہلا لفظ (الف – الحمد الله) اور آخری (س – والناس) ہے ـ •
قرآن پاک میں 700 مرتبہ نماز کا ذکر آیا ہےـ •
‘(قرآن پاک میں 25 انبیا۶ کا ذکر ہے: حضرت آدم (عليه السلام)’ حضرت ادریس (عليه السلام •
‘(حضرت نوح (عليه السلام)’ حضرت ھود (عليه السلام)’ حضرت صالح (عليه السلام
‘(حضرت ابراہیم (عليه السلام)’ حضرت لوط (عليه السلام)’ حضرت اسماعیل (عليه السلام
‘(حضرت اسحاق (عليه السلام)’ حضرت یعقوب (عليه اسلام)’ حضرت یوسف (عليه السلام
‘(حضرت ایوب (عليه السلام)’ حضرت ذوالکفل (عليه السلام)’ حضرت شعیب (عليه السلام
‘(حضرت موسیٰ (عليه السلام)’ حضرت ہارون (عليه السلام)’ حضرت داود (عليه السلام
‘(حضرت سلمان (عليه السلام)’ حضرت یونس (عليه السلام)’ حضرت الیاس (عليه السلام
‘(حضرت زکریا (عليه السلام)’ حضرت یحییٰ (عليه السلام)’ حضرت عیسیٰ (عليه السلام
حضرت محمّد (صلى الله عليه وسلم) ـ
قرآن پاک میں محمّد (صلى الله عليه وسلم) کا لفظ 4 مرتبہ آیا ہے ـ •
سوره ال عمران (جو قرآن پاک کی تیسری سوره ہے) میں 20 رکوع ہیں ـ •